گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے روزانہ ساڑھے 3 لیٹر پانی پیتی ہوں:جیکولین فرنینڈس

گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے روزانہ ساڑھے 3 لیٹر پانی پیتی ہوں:جیکولین ...
گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے روزانہ ساڑھے 3 لیٹر پانی پیتی ہوں:جیکولین فرنینڈس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن )بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لیٹر پانی پیتی ہوں جس سے میرے جسم میں نمی برقرار اور جلد تروتازہ رہتی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے پانی کا زیادہ استعمال، لیمن ایڈ اور اچھی اور متوازن غذاکھانا ضروری ہے۔ گرمیوں کے دوران لیمن ایڈ کا استعمال میرا پسندیدہ مشروب ہے اور اب پودینہ اور ایلوویرا کے ساتھ لیمن ایڈ ان کی نئی دریافت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تقریبا پورا سال سلاد کھاتی ہوں جس میں کھیرا، مولی، سیب اور انار شامل ہوتے ہی جبکہ گرمیوں میں ہری پتے والی سبزیاں، تربوز سبجا سیڈزکا استعمال بے حد مفید ہے اور سبجا سیڈز فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس کا استعمال جسم کی اضافی گرمی کو زائل کرتا ہے جسے آم کا ایک باؤل اور پودینہ کے ساتھ مکس کر کے کھانا پسند ہے۔ 

مزید :

تفریح -