اسرائیل کے پاس ایران سے متعلق ثبوت ہیں توتحقیقات کے لیے پیش کرے :جرمنی

اسرائیل کے پاس ایران سے متعلق ثبوت ہیں توتحقیقات کے لیے پیش کرے :جرمنی
اسرائیل کے پاس ایران سے متعلق ثبوت ہیں توتحقیقات کے لیے پیش کرے :جرمنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رلن(این این آئی)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو قائم رہنا چاہیے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ جرمنی فی الحال ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے پر قائم ہے۔میرکل نے اسرائیل سے کہا کہ وہ تہران کے جوہری منصوبوں کے حوالے سے اپنی انٹیلیی جنس معلومات کا تبادلہ جلد از جلد جوہری سرگرمیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے کرے تاکہ اس حوالے سے فوری طور جانچ پڑتال شروع کی جا سکے۔
جرمن چانسلر نے تاہم یہ بھی کہا کہ شام میں ایرانی مداخلت اور تہران کے میزائل پروگرام، اور 2015ء میں تہران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے کے بعض حصوں کے خاتمے کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت بھی ہو سکتی ہے۔