چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے 7ججوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا کیونکہ۔۔۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے 7ججوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے 7ججوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا کیونکہ۔۔۔

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوانے سے متعلق کیس میں لاہور ضلع کے 7 سول ججز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی،دورانِ سماعت چیف جسٹس نے لاہور ضلع کے 7 سول ججز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ لاہورہائی کورٹ کو بھجوارہے ہیں، اگر ججز نے رقم خورد برد کی ہے تو ہائی کورٹ تحقیقات کرے گی۔ چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کو تحقیقات کر کے ذمہ دار ججز کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اتنی بڑی رقم کیسے سرکاری خزانے سے نکل گئی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جناب اپنا گھر ٹھیک کرنے کے لیے یہ فٹ کیس ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -