ٹرمپ انتظامیہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی : امریکی وزیرخارجہ

ٹرمپ انتظامیہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی : امریکی وزیرخارجہ
ٹرمپ انتظامیہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی : امریکی وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن سے ملاقات کرنے کی منصوبہ بندی جزیرے نما کوریا کی تاریخ کے دھارے کو تبدیل کرنے کے ایک غیرمعمولی موقعے کی حیثیت رکھتی ہے۔
جرمن ریڈیو کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں عہدہ سنبھالنے کی باضابطہ تقریب کے بعد پومپیو نے کہا کہ میں لفظ ’’ موقعے ‘‘پر زور دیتا ہوں۔ ہم اْس کام کے شروعاتی مراحل کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے نتیجے کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ صدر ٹرمپ اس تقریب میں شریک تھے۔
پومپیو نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گی، ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور ہم شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو مستقل، ناقابل تردید ثبوت کی بنیاد پر، پھر سے سر نہ اٹھانے والی صورت میں تلف کرنے کے معاملے میں پْرعزم ہیں تاکہ یہ مقصد بغیر کسی مزید دیر کے حاصل کیا جاسکے۔