WWE کے مشہور ریسلر نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیا، الیکشن جیت بھی جائے گا ، یہ کون سا ریسلر ہے؟ جانئے

WWE کے مشہور ریسلر نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیا، الیکشن جیت بھی جائے گا ، یہ ...
WWE کے مشہور ریسلر نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھ دیا، الیکشن جیت بھی جائے گا ، یہ کون سا ریسلر ہے؟ جانئے

  

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ریسلنگ کی دنیا میں اپنے خوفناک حلیے اور خطرناک چالوں سے مخالفین کے لئے دہشت کی علامت بننے والے گلین جیگبز عرف ’کین‘ نے اب سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اور اپنے نئے سفر کے آغاز میں ہی شاندار کامیابی بھی حاصل کر لی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کین، جو ’بگ ریڈ مشین‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں، ریپبلکن پارٹی کی جانب سے پرائمری الیکشن، یعنی الیکشن کا ابتدائی مرحلہ، جیت چکے ہیں۔ اگرچہ وہ 20 ووٹوں سے جیتے ہیں لیکن اس جیت نے ناکس کاﺅنٹی کی میئر شپ ان کے نام کرنے کی راہ ہموار کردی ہے۔ میئر کے الیکشن کے فائنل راﺅنڈ میں ان کا مقابلہ ڈیموکریٹک امیدوار لنڈے ہینی سے ہوگا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ آخری مرحلہ بھی جیت جائیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران تو وہ عوامی رابطے کے ساتھ ریسلنگ کے مقابلوں میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں لیکن مئیر بننے کے بعد وہ ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیں گے یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -کھیل -