یہ نشہ آور گولی امریکی فوجیوں کی مدد کر سکتی ہے، جنگ میں لڑنے کے بعد ذہنی توازن کھونے والے امریکی فوجیوں کے لئے بڑی خبر آگئی۔۔۔

یہ نشہ آور گولی امریکی فوجیوں کی مدد کر سکتی ہے، جنگ میں لڑنے کے بعد ذہنی ...
یہ نشہ آور گولی امریکی فوجیوں کی مدد کر سکتی ہے، جنگ میں لڑنے کے بعد ذہنی توازن کھونے والے امریکی فوجیوں کے لئے بڑی خبر آگئی۔۔۔

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) حیرت کی بات ہے کہ جس گولی کو امریکی فوجی پہلے نشے کے طور پر استعمال کرتے تھے اب اسی گولی سے ان کا علاج کیا جائے گا۔ بات کچھ یوں ہے کہ ساری دنیا کے معاملات میں ٹانگ اڑانے والے امریکا کے فوجی جگہ جگہ اور طرح طرح کے دشمنوں سے لڑتے ہوئے بری طرح بے حال ہو رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد ’پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس‘ یعنی ’بعد از صدمہ ذہنی دباﺅ‘ کی نفسیابی بیماری میں مبتلاءہو رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایم ڈی ایم اے، جسے عام الفاظ میں ’ایکسٹسی‘ کہا جاتا ہے، کے درست استعمال سے فوجیوں کے ذہنی دباﺅ کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ یہ وہی گولی ہے جسے بڑے پیمانے پر نشے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

’بزنس انسائیڈر‘ کے مطابق یہ انکشاف ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ایم ڈی ایم اے کو پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کے علاج میں باقاعدہ دوا کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کے 26 مریضوں پر اس دوا کو استعمال کیا گیا اور ایک سال بعد ان میں بیماری کے اثرات یا تو مکمل طور پر ختم ہوچکے تھے یا تو بہت ہی کم رہ گئے تھے۔ ابتدائی تجربات کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سائنسدانوں نے اس موضو ع پر مزید تحقیق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر مزید تحقیقات میں اسی طرح کے نتائج سامنے آتے رہے تو توقع کی جارہی ہے کہ 2021ءتک امریکی ادارہ ایف ڈی اے اس گولی کو پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کے علاج کے لئے دوا کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -