طرابلس میں الیکٹورل کمیشن کے دفاتر پر داعش کا خودکش حملہ ، 14 افراد ہلاک

طرابلس میں الیکٹورل کمیشن کے دفاتر پر داعش کا خودکش حملہ ، 14 افراد ہلاک
طرابلس میں الیکٹورل کمیشن کے دفاتر پر داعش کا خودکش حملہ ، 14 افراد ہلاک

  

طرابلس (این این آئی)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں الیکٹورل کمیشن کے صدر دفاتر پر دو خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے حکام نے بتایا کہ متعدد مسلح حملہ آوروں نے الیکٹورل کمیشن کے صدر دفاتر پر دھاوا بولا تھا اور ان میں 2 خود کش بمبار تھے،ان کے دھماکوں کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی،اس حملے کے بعد مسلح جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔الیکٹورل کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ حملے میں مرنے والوں میں ادارے کے 3 ملازمین اور اور مقامی سکیورٹی فورسز کے4 اہلکار شامل ہیں ۔واضح رہے کہ لیبیا کا الیکٹورل کمیشن نئے عام انتخابات سے قبل ووٹروں کا اندراج کررہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -