آئندہ عام انتخابات کا اعلان کب ہو گا ؟آج کی بڑی خبر آگئی

آئندہ عام انتخابات کا اعلان کب ہو گا ؟آج کی بڑی خبر آگئی
آئندہ عام انتخابات کا اعلان کب ہو گا ؟آج کی بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان اسی ماہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کی تیاریاں تیز کر دیں، نئی حلقہ بندیوں اور نئی ووٹرز لسٹوں کی تیاری کے علاوہ پولنگ کے عملے کی تربیت بھی آخری مراحل میں ہے۔ضلعی ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا ، پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے لیے الگ الگ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -