مینا ر پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ، پارک کو پہنچنے والے نقصان کے باعث پاکستان تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنس گئی ،ایسا فیصلہ کر لیا گیا کہ سن کر عمران خان کے ہوش اڑ جائیں گے

مینا ر پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ، پارک کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ...
مینا ر پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ، پارک کو پہنچنے والے نقصان کے باعث پاکستان تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنس گئی ،ایسا فیصلہ کر لیا گیا کہ سن کر عمران خان کے ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 29 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کے باعث گریٹر اقبال پارک کی املاک کو نقصان پہنچانے کی مدمیں پی ایچ اے نے پی ٹی آئی کو جرمانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی نیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پی ایچ اے نے پی ٹی آئی کو 23 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانے کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گریٹر اقبال پارک کے املاک کو نقصان پہچانے کی مد میں جرمانہ کیا جائے گا۔ پودوں کو نقصان پہنچانے کی مد میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، جبکہ مینار پاکستان کا فرش، ٹریک، واک تھروگیٹ سمیت دیگر املاک کی مد میں 21 لاکھ روپے 40 ہزار جرمانہ ہو گا۔ تحریک انصاف جلسے کی انتظامیہ کو کل تحریری نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 29 اپریل اتوار کے دن مینار پاکستان پر سیاسی پاور شو کیا گیا تھا جس میں لاہور سمیت پاکستان بھر سے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 11 نکات پیش کیے تھے۔

مزید :

قومی -