وفاقی کابینہ  کی عازمین حج کو کم خرچ پر بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت،ای سی ایل سے 32 نام نکالنے اور 4 افراد کو شامل کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ  کی عازمین حج کو کم خرچ پر بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے ...
وفاقی کابینہ  کی عازمین حج کو کم خرچ پر بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت،ای سی ایل سے 32 نام نکالنے اور 4 افراد کو شامل کرنے کی منظوری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے عازمین حج کو کم خرچ پر بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ کابینہ نے 4نئے نام ای سی ایل میں شامل اور 32 پرانے نام نکالنے کی منظوری دے دی ہے ۔

 میڈیا رپورٹ  کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں حج 2018کی قرعہ اندازی سے متعلق صورت حال سے آگاہ کیا گیا ، وزیرتوانائی اور اویس لغاری نے ملک میں بجلی کی رسد اور بجلی کی صورت حال پر بریفنگ دی ۔ کابینہ نے پاکستان فزیکل تھراپی کونسل ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزاینڈ پیرامیڈیکل کونسل قائم کرنے کی بھی اجلاس میں منظوری دی اور کہا کہ کابینہ کمیٹی کو قانون سازی سے قبل کیسز سے متعلق مسودہ پیش کیا جائے ۔ اجلاس میں ڈاکٹرغزالہ صدیقی کی بطور ڈائریکٹر شعبہ سمندری پاکستان ایران سرمایہ کاری کمپنی کیلئے ڈائریکٹر اور چیئرمین کی تعیناتیوں کی منظوری بھی دی گئی ۔ کابینہ نے لاہو ر،پشاور کی خصوصی کسٹم ٹیکیشن اور انسداد سمگلنگ عدالتوں میں تعیناتیوں اور تبادلوں کی بھی منظوری دی ۔اجلاس میں ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے سے متعلق سب کمیٹی کی سفارشات منظور کی گئیں ، کابینہ نے 4نئے نام ای سی ایل میں شامل کرنےاور  32نام ای سی ایل سے نکالنے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ آئندہ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کا فیصلہ سب کمیٹی کرے گی ۔ کابینہ کی سب کمیٹی میں وزیر عبدالقادر بلوچ اور ظفراللہ شامل ہوں گے ۔ وفاقی کابینہ نے 10ہزار افراد کے حج کوٹہ کا فیصلہ کرلیا ہے، 80سال سے زائدعمر کے افراد بغیر قرعہ اندازی کے حج کیلئے بھیجا جائے گا ، حج کوٹے کے تحت دیگر افراد کی قرعہ اندازی کی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ میں ای سی سی انرجی کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -