”ثقافتی میڈیا“، ایک عمدہ کاوش

”ثقافتی میڈیا“، ایک عمدہ کاوش
”ثقافتی میڈیا“، ایک عمدہ کاوش

  

لاہور (سرفراز علی) فوک یا کلچرل میڈیا مطالعہ کا ایک وسیع میدان ہے جو سوشیالوجی اور علم ذرائع ابلاغ دونوں علوم میں یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ انسان نے اپنے مافی الضمیر کے اظہار اور تفریح طبع کیلئے جو ذرائع تشکیل دئیے اور انہیں نسل در نسل ترقی دی، وہ انسان کے معاشرتی ارتقا اور تہذیب و روایات کے عکاس ہیں۔

جدید مواصلات اور ذرائع ابلاغ میں انقلابی تبدیلیوں کے بعد معدوم ہوتے ہوئے ان روائتی پیراؤں کو محفوظ کرنے اور ان سے نئی نسل کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ ثقافتی میڈیا کا علم اس ضرورت کو پورا کرنے کی ایک کوشش ہے اور دنیا کے کئی ملکوں میں روائتی فوک میڈیا پر بہت کام ہورہا ہے جبکہ ہمارے ملک میں ابھی کچھ شروعات ہوئی ہیں۔

اسے ذرائع ابلاغ کے طالبعلموں کے نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اردو میں میڈیا کے بارے میں مفید معلوماتی کتابوں کی بہت کمی ہے۔ ثقافتی میڈیا کے موضوع پر منیبہ افتخار نے یہ مختصر لیکن معلوماتی کتاب لکھ کر زبردست کام کیا ہے۔ سلیس انداز سے لکھی ہوئی یہ کتاب قاری کو اس علم کی مبادیات سے آگاہ کردیتی ہے اور اسے اس دلچسپ علم کے بارے میں مزید جاننے کے تجسس کو ابھارتی ہے۔ طالبعلموں اور عام قاری دونوں کیلئے یہ کتاب ایک خوبصورت تحفہ ہے۔

مزید : تعلیم و صحت /علاقائی /پنجاب /لاہور