انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی20کھیلنے کیلئے قومی ٹیم کارڈف پہنچ گئی

انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی20کھیلنے کیلئے قومی ٹیم کارڈف پہنچ گئی
انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی20کھیلنے کیلئے قومی ٹیم کارڈف پہنچ گئی

  


کارڈف(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی 20کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کارڈف پہنچ گئی، کھلاڑی نے 3گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھاریں ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل پاکستانی ہتھیاروں کی جانچ مکمل ہوگئی،کھلاڑیوں کی پرفارمنس پرٹیم مینجمنٹ نے سکھ کا سانس لیا۔میزبان ٹیم سے سیریز اور ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے قبل از وقت انگلینڈ پہنچنے والی پاکستان ٹیم فٹنس اور دیگر مسائل سے پیچھا چھرانے میں ناکام رہی ہے لیکن اس کے باوجود تینوں پریکٹس میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔انگلینڈ سے واحد ٹی 20میچ کیلئے گرین شرٹس نے کارڈف میں ڈیرے ڈال لئے۔ کھلاڑیوں نے 3گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھاریں،ٹی20انٹرنیشنل اتوارکو کھیلا جائےگا۔ہاتھ کے آپریشن کے بعد آل راؤنڈرمحمد حفیظ بحالی فٹنس کیلئے کوشاں ہیں،وہ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 اورابتدائی 2ون ڈے میچزمیں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

مزید : کھیل /T20


loading...