اگلے دو ،تین ماہ کورونا کا مقابلہ کر گئے تو مشکل سے باہر آجائیں گے :فواد چوہدری

اگلے دو ،تین ماہ کورونا کا مقابلہ کر گئے تو مشکل سے باہر آجائیں گے :فواد ...
اگلے دو ،تین ماہ کورونا کا مقابلہ کر گئے تو مشکل سے باہر آجائیں گے :فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے دو، تین ماہ کورونا کا مقابلہ کرگئے تو مشکل سے باہر آ جائیں گے۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کو لاک ڈاون نرم ہو گا یا چلے گا یہ ابھی طے نہیں کیا جاسکتا، ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا۔فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت غیر سنجیدہ پریس کانفرنس کر رہی ہے، سندھ حکومت کو لاک ڈاون کے اقدامات کا شاید خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کوکوئی سیاسی چیلنج نہیں، ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے، کچھ نہیں ہو رہا ،سارے پرانی تنخواہ پرکام کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے دو تین ماہ کورونا کا مقابلہ کرگئے تو مشکل سے باہر آ جائیں گے، 26 مارچ کو حفاظتی سامان کی قلت تھی اور آج ہم ایکسپورٹ کے قابل ہوگئے ہیں، ماسک،حفاظتی کِٹس سمیت کون سا سامان ایکسپورٹ کرنا ہے وزیر اعظم پیر کو اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔

مزید :

قومی -