پنجاب حکومت کا بڑا قدم، عید سے پہلے کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت کا بڑا قدم، عید سے پہلے کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ...
پنجاب حکومت کا بڑا قدم، عید سے پہلے کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے معاشی سرگرمیاں بحال کرنے کی خاطر عید الفطر سے پہلے کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ اس سے قبل حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ صوبے میں چین سٹور اور ریٹیل انڈسٹری کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -