ایل ڈی اے کاجوہرٹاؤن میں آپریشن،تین غیرقانونی عمارتی مسمار

ایل ڈی اے کاجوہرٹاؤن میں آپریشن،تین غیرقانونی عمارتی مسمار

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرکے تین عمارتیں مسمار اور ایک سربمہر کر دی۔

جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 439 بلاک ای پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جانے والا اوپن ائیر ریسٹورنٹ مسمار کر دیا گیا فیصل ٹاؤن کے پلاٹ نمبر 804 بلاک سی پر قائم عمارت میں بلااجازت ردوبدل کرنے پر اس کے شٹر مسمار کردیئے۔ مصطفی ٹاؤن میں ہدایت اللہ بلاک کے پلاٹ نمبر 9 اور 11 پر زیرتعمیر غیرقانونی ریسٹورنٹ مسمار کردیاگیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 6 سی آصف بلاک پر قائم عمارت کو سربمہر کر دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -