ڈینگی سرویلنس میں تیزی

ڈینگی سرویلنس میں تیزی

  

لاہور(جنر ل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 79 ڈی جی بی ٹی جلال دین روڈ کا دورہ کیا اوران ڈور ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا۔

 اورڈینگی ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔انہوں نے یو سی 79 کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہاکہ کولرز، چھتوں، گھروں کے ارد گرد پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ مچھر کی افزائش کا امکان نہ ہو اورکھڑے پانی کی فوری نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -