کرونا وائرس کے بحران سے سب کو متحد ہو کر لڑنا ہو گا

کرونا وائرس کے بحران سے سب کو متحد ہو کر لڑنا ہو گا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) سینئر نائب صدر برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن قاضی ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بحران سے ہم سب کومل کر لڑنا ہوگا،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کوئی مستحق بھوکا نہ رہ جائے۔ا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مسائل کا شکار ہے۔

ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ان مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو،ان کا مزید کہناتھا کہ کرونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عوام جان لیوا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اوربلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، لاک ڈان کا عمل طویل ہونے کی صورت میں حکومت کے پاس مکمل منصوبہ بندی ہونا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -