ٹائیگر فورس قوم کے ماتھے کا جھومربنے گی،سعید الحسن

  ٹائیگر فورس قوم کے ماتھے کا جھومربنے گی،سعید الحسن

  

لا ہور (فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں ہر عمر اور پیشہ سے منسلک افراد پر مشتمل عوامی خدمات کے لئے ہراول دستہ تیارکیا جا رہا ہے جوحکومت کے شانہ بشانہ اپنی خدمات ہر محاذ پر پیش کر کے قوم کے ماتھے کا جھومر بنے گا۔

 رونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال میں امدادی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات میں ٹائیگر فورس میں شامل رضا کارضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی بلا معاوضہ خدمات سر انجام دیں گے۔ ٹائیگر فورس کیلئے ملک میں نو لاکھ93ہزار دوسو26رضا کاروں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ پنجاب میں انکی تعداد 6 لاکھ47ہزارچارسو11ہے۔ رضاکاروں میں اساتذہ، طلباء، ڈاکٹر، انجینئر، میڈیکل ورکرز، و کلاء، غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ افراد اور ہر سیاسی جماعت کے کارکن شامل ہیں۔ ٹائیگر فورس کے بنیادی فرائض میں میں یوٹیلیٹی سٹورز کے عملے کی معاونت، مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد، آئسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز پر خدمات کی فراہمی، عوامی آگاہی میں اضافہ، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی،مستحق افراد کی نشاندہی اور راشن کی تقسیم شامل ہے۔رضاکاروں کو امدادی سرگرمیوں، سیکیورٹی، صحت اورعوامی آگاہی بڑھانے سے متعلق تربیت بھی دی جاے گی اور انکی عمر اور قابلیت کے لحاظ سے ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔ فرائض کی انجام دہی کیلئے ان رضا کاروں کیلئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے۔ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس اضلاع میں ایک ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کی زیر نگرانی کام کرے گی جسکا کنوینر ڈپٹی کمشنر ہو گاجبکہ اراکین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)،تمام ممبران قومی اسمبلی اور مقامی رہنما شامل ہو نگے۔ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر قائم کی گئی کمیٹیوں کے ذریعے رضا کاروں کی خدمات سے بھر پوراستفادہ حاصل کیا جائے۔ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بھی ایسی ہی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ رضا کاروں کی اس فورس کی مدد سے گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے جبکہ مساجد کی سیکیورٹی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے میں ان رضا کاروں کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -