لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجر دباؤ کا شکار ہیں،رانانثار

لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجر دباؤ کا شکار ہیں،رانانثار

  

لاہور (سٹی رپورٹر)وائس چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ رانا نثار نے ایک بیان میں حکومت کو زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کیجانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کی وجہ سے چھوٹے و درمیانے تاجر و صنعتکار سخت معاشی دبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ایسے میں حکومت کیجانب سے فوری ریلیف پیکج کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو بیروزگار ھونے سے بچایا جاسکے۔انکا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج میں دیر معاشی و انسانی المئے کو جنم دی رہی ہے چنانچہ حکومت چھوٹے و درمیانے کاروباروں کو فوری بلا سود قرضے جاری کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔اس سلسلہ میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کلیدی کردار ادہ کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -