لائف ٹرسٹ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے،ڈاکٹر ایوب زاہد

لائف ٹرسٹ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے،ڈاکٹر ایوب زاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)لائف ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ میں ماہانہ20 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ لائف ہسپتال جس کا آغاز 2012 میں ایک ڈسپنسری سے ہوا آج ایک کثیرالمنزلہ جدید ترین واحد ٹرسٹ ہسپتال ہے جہاں غریب و مستحق لوگوں کا 20 روپے پرچی فیس میں بالکل مفت معیاری علاج ہوتا ہے۔ ادویات بھی مفت ملتی ہیں۔ ڈائیلسزکے علاوہ آنکھوں اور زچہ بچہ کے تمام آپریشن مفت کیے جاتے ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لائف ہسپتال ڈائلسز کے مریضوں کا علاج سپیشل ماسک اور حفاظتی لباس کے ساتھ جاری ہے۔ لائف ہسپتال میں تھرمل گن اور ڈس انفیکشن ٹنل اور سکریننگ کیمپ لگایا گیا ہے ایمرجنسی مریضوں کو مفت 24 گھنٹے سہولیات دے رہاہے۔ ایم ایس لائف ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہد نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کے تعا ون سے لائف ہسپتال دْکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ہم سب کو اس مشکل گھڑی میں غریب و مستحق لوگوں کا ساتھ دینا چاہیے۔