ڈاکٹر عدنان نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے میڈیا ایڈوائزر مقرر

ڈاکٹر عدنان نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے میڈیا ایڈوائزر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چوہنگ (نامہ نگار) مرکزی چیئرمین نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل حکومت پاکستان نے ڈاکٹر محمد عدنان کو میڈیا ایڈوائزر لاہور ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، چیئرمین میاں عبد الوحید نے مبارک کا پیغام دیا کہ آپ ملک و قوم کی خدمت کریں تاکہ حکومت پاکستان کی امن پالیسی کی بجا آوری ممکن ہو سکے،اخوت رواداری اعتدال پسندی انصاف و بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں اور دعاء گو ہوں کہ یہ عہدہ خدمت کے ساتھ ساتھ ترقی کی منازل تہہ کرنے میں زینہ ثابت ہو۔ ڈاکٹر محمد عدنان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں چیئرمین میاں عبدالوحید ،میاں محمد اقبال پیس ایمبیسیڈر اور مرکزی عہدیدار رانا محمد زبیر خاں کا مشکور ہوں میں عہد کرتا ہوں میں اپنا کام پوری جدوجہد سے سر انجام دونگا۔ دہشت گردی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت اور تمام قسم کے تعصبات کو ختم کرنے کیلئے کوشاں رہوں گا۔