پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے، 35منافع خورگرفتار، 98ہزار جرمانہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے، 35منافع خورگرفتار، 98ہزار جرمانہ

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 380 انسپکشنز کیں، 72 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی، 98 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہو ں نے کہا کہ 32 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا،35 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا اور 01 شخص کوجیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اورمنڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کی سیکشن144 کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے منی مارکیٹ گلبرگ میں 03 دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے بحریہ ٹاؤن میں فاروق فیبرکس کو سیل کیا۔

 ،فاروق فیبرکس پر کپڑوں کی فروخت جاری تھی اور مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے وکٹوریہ ڈیپارٹمنٹل سٹور کا مینجر بھی گرفتار کروا دیا ہے۔اے سی رائیونڈ نے کہاکہ ڈیپارٹمنٹل سٹور میں دیگر سیکشنز بھی کھلے پائے گئے،سٹور میں پھلوں اور سبزیوں کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا تھا اورایف آئی آر کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -