سیاستدان الزام تراشیا ں چھوڑ کر غریبوں کی مدد کریں،شہباز حسین
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کے رہنما چوہدری شہبازحسین بریارنے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے سبب پاکستان کی غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر،ممبر قومی وصوبائی اسمبلی اور دیگر عہدیداران غریب لوگوں کی داد رسی کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگا نے کی گندی سیاست کر رہے ہیں،میری ان دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل ہے کہ ذاتی اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں۔
کر کوروناوائرس کو شکست دی جائے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما چوہدری شہبازحسین بریارنے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ زراعت کے شعبے کو خصوصی ریلیف پیکیج دیا جائے، کسانوں کو پٹرولیم مصنوعات اورکھاد سمیت زرعی ادویات پر خصوصی ریلیف دیا جائے تاکہ مستقبل میں ملک کو خوراک کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔