بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،8بوگس کنکشن اتار لئے گئے
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس ای نادرن عامر یاسین کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایکسئین کوٹ عبدلمالک احمد شہزاد کی سربراہی میں ایس ڈی او جی ٹی روڈ عبدالشکور اور ایس ڈی اواٹاری شکیل حسین نے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ اٹاری، بھْلے اندرون، ستار والا، کشمیر پارک، لکوٹہ روڈ، راجہ کالونی اور جی ٹی روڈکے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس دوران 8میٹر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔آپریشن کے دوران ان کے کنکشن منقطع کرکے22,500یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔
تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔