تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے،جواد احمد

تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے،جواد احمد

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیاجارہا،47 روپے فی لٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین ہی سے47روپے ٹیکس وصول کرکے انھیں ان کا حق دینے پر تیار نہیں۔،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشی پیکج دے سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف۔

ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی وکرز سے بزریعہ ویڈیو لنک گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے محنت کشوں نے ہمیشہ ملکی تعمیروترقی کیلئے کام کیاہے، لاک ڈ اؤن سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ ہی متاثر ہورہا ہے۔ پاکستان میں 80 فیصد مزدور رجسٹرڈ ہی نہیں جس کی وجہ سے مزدور طبقہ کی حالت سب سے ذیادہ توجہ طلب ہے،مزدوروں کے مسائل ریاست کو حل کرنے چاہئیں مگر حکومت اور اپوزیشن مزدوروں سے یک جہتی کی بجائے پوائنٹ سکورنگ میں لگے ہوئے ہیں اور محکوم و مجبور طبقات کوتسلیوں اور وعدوں کی جھوٹی سیاست کی نظر کررکھا ہے اور ان کی حالت بدلنے کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -