پٹرول عالمی مارکیٹ کے تناسب سے سستا نہیں ہوا،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی معیار کے مطابق کمی نہیں کیں جو ظالمانہ اقدام ہے دوسری طرف ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جس کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسکول اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کا لوگوں کو فائدہ نہیں ہوگا، ایل پی جی خاص طور پر کچی آبادی اور دیہی علاقوں میں استعمال ہوتی ہے۔