سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کو شعاربنائیں،ذکر اللہ مجاہد

  سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کو شعاربنائیں،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) سرپراست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کورونا پر سیاست کی بجائے عوامی خدمت اور ریلیف کو اپنا اشعار بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریاعظم ہسپتال میں کووڈ 19 ٹیسٹنگ لیبکے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتتاح کے موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان عبدالشکور، وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد، انچارج لیب انوار عالم سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔
ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر انتظام چلنے والا ادارہ ثریاعظیم (وقف) ہسپتال کورونا اور غریب مستحق مریضوں کے علاج کیلئے 2 محاذوں پر لڑ رہا ہے،کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر محدودوسائل کے باوجود سپیشل کورونا کیئر یونٹ بمعہ وینٹی لیٹر تمام ضروری آلات،21 بیڈز کی آئسولیشن وارڈ بنائی گئی اور اب ہسپتال میں کورونا الخدمت لیب کا افتتاح کردیا گیا جہاں نہایت سستے داموں کورونا وائرس کی تشخص کے ٹیسٹس کیے جائیں گے