ایکسپوسنٹر کے باہر مریضوں کا احتجاج سوالیہ نشان ہے،پرویز ملک
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر کے باہر مریضوں کا احتجاج ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار،کبھی مریضوں نے آج تک جلوس نہیں نکالا،ایکسپو سنٹر قرنطینہ میں بیٹھے ہوئے مریض بطور احتجاج سنٹر سے باہر آ گئے یہ سلیکٹڈ ٹولے کے منہ پر طمانچہ ہے۔
ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ،عبدالمجید چن نمبردار، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت دیوالیہ کی طرف بڑھ رہی ہے اگر اس تنزلی کو نہ روکا تو ایک یا دو سال بعدہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا نوازشریف شہباز شریف اور ن لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا،حکومت نے جھوٹے وعدے اور خواب دکھا کر سیاسی فراڈ کیاگیا دس ہزار ارب روپے قرض لے کر ہرباکستانی کو مقروض کر دیا۔