یوٹیلیٹی سٹورز پر افطار کے بعد بھی خریداری ممکن،پنجاب حکومت کا اوقات کار بڑھانے کاحکم

یوٹیلیٹی سٹورز پر افطار کے بعد بھی خریداری ممکن،پنجاب حکومت کا اوقات کار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا حکم دیدیا، اب افطار کے بعد بھی عوام خریداری کرسکیں گے۔مراسلے کے مطابق اب یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے،اور شہری افطار کے بعد بھی خریداری کرسکیں گے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سماجی فاصلہ اور گاہکوں کیلئے سینی ٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائیگا۔
یوٹیلیٹی سٹور

مزید :

صفحہ اول -