وزیراعظم عمران خان روسی ہم منصب کی صحت یابی کیلئے دعاگو

وزیراعظم عمران خان روسی ہم منصب کی صحت یابی کیلئے دعاگو

  

اسلام آ باد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ روسی وزیراعظم میخائل میشوتن کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہو ں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ روسی وزیراعظم میخائل میشوتن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس مشترکہ چیلنج ہے۔ ہم اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے اپنے دوست ملک روس کیساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم دعا

مزید :

صفحہ اول -