نیب میں شریف اور چودھری برادران سمیت 179میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے 179 میگا کرپشن کیسز کی تازہ رپورٹ جاری کردی، جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، سربراہ (ق) لیگ چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کیخلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف کیخلاف رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں کرپشن پر نیب تحقیقات جاری ہیں، چودھری شجاعت، چودھری پرویز الہٰی کیخلا ف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گرینڈ حیات ہوٹل کیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں، نوا ب اسلم رئیسانی کیخلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں، ڈی ایچ اے ویلی کرپشن کیس میں نیب تحقیقات جاری ہیں۔نیب رپو ر ٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کامران کیانی کیخلاف ڈی ایچ اے سرٹیفکیٹس کی غیرقانونی فروخت پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر 98 میگا کرپشن کیسز کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے جا چکے ہیں جبکہ میگا کرپشن کے 13 کیسز کی انکوائریز اور 16 کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔
نیب تحقیقات