وزیر اعظم کی زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس کل ہوگا

  وزیر اعظم کی زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کورونا کی صورتحال پر پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کواعتماد میں لیں گے جبکہ ارکان کے تحفظات اور شکایات بھی سنیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کل پیر کو پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں پارٹی اراکین سے موجودہ صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔ارکان قومی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کے مسائل۔ کورونا صورتحال اورریلیف اقدامات پربات کریں گے۔
ویڈیولنک

مزید :

صفحہ اول -