کورونا، بھارت میں سرکاری و نجی ملازمین کیلئے سرکاری ایپ کا استعمال لازم قرار

  کورونا، بھارت میں سرکاری و نجی ملازمین کیلئے سرکاری ایپ کا استعمال لازم ...

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے دوران تمام سرکاری و نجی سیکٹر میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے لانچ کردہ بلیو ٹوتھ ٹریسنگ ایپ کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سلسلے میں حکومت نے گزشتہ ماہ ایک ایپ متعارف کرائی تھی جس کا نام آروگیا سیتو یعنی ہیلتھ برج رکھا گیا ہے جس کے لیے بھارت کے نیشنل انفارمیشن سینٹر میں بلیو ٹوتھ اور جی پی ایس سسٹم بنایا گیا ہے۔یہ ایپ صارفین کو ایسے افراد سے متعلق آگاہ کرے گی جس میں صارف ایسے شخص سے رابطے میں ہوسکتا ہے جس میں بعد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہو۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے ایپ کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ تمام کمپنیوں اور اداروں کے سربراہوں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ملازمین میں اس ایپ کا 100 فیصد استعمال یقینی بنائیں۔

لازم قرار

مزید :

صفحہ اول -