سرینگر،قابض فوج کی گھر گھر تلاشی،مزید 2نواجونوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا

  سرینگر،قابض فوج کی گھر گھر تلاشی،مزید 2نواجونوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا

  

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک گھر کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے نہیں کیا۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشتگرد ثابت کرنے اور مقابلے میں مارے جانے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور حریت رہنماو ں نے نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سری نگر،بربریت

مزید :

صفحہ اول -