پنجاب حکومت کالوکل گورنمنٹ ایکٹ غیر قانونی ہے،مریم گنڈا پور
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لائرونگ کی رہنما مریم گنڈا پور اور مونا جاوید کی یونین کونسلز کو ختم کرنے کی شدید مذمت،عثمان بزدار ڈکٹیٹر شپ کے راستے پر چل پڑے ہیں۔پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ غیر قانونی ہے۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔یونین کونسلز کو ختم کرنا شرمناک قانون سازی ہے۔مقامی حکومت کے بغیر نچلے طبقے کے مسائل کا حل ناممکن ہے۔منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہٹاکر سرکاری افسران کو عوام پر مسل مسلط کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔تحریک انصاف کا جمہوریت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔تحریک انصاف اصل میں آمریت کی پیداوارجماعت ہے۔مریم گنڈا پور نے مزید کہا لوکل گورنمنٹ جمہوریت کا حسن ہے۔لوکل گورنمنٹ کے بغیر عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہونا ممکن نہیں ہے۔گزشتہ ایک سال سے بلدیاتی نمائندے بے احتیار ہیں۔مونا جاوید نے کہا عمران خان کی شکل میں پاکستان کو بحرانی کیفیت پیدا کرنے والا لیڈر ملا ہے۔عمران حکومت کا ہر اقدام پاکستان کے عوام کیخلاف جارہا ہے۔دو سالوں میں تحریک انصاف عوامی مفاد کا ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کر سکی۔