بیروانی ممالک سے آئے اکثر باثر مسافر بغیر ٹیسٹ گھر جانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں:معید یوسف

بیروانی ممالک سے آئے اکثر باثر مسافر بغیر ٹیسٹ گھر جانا چاہتے ہیں جو ممکن ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر کیسز بڑھنے کے بعد ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں۔اسلام آباد میں ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ 38 ممالک سے 15 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا گیاہے۔ 88 ممالک سے پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب میں 15 ہزارسے زائد پاکستانی موجود ہیں۔ خلیجی ممالک میں پھنسے مزدور اور دیہاڑی دار افراد کو واپس لا رہے ہیں۔ گلف ممالک میں پھنسے مزدور طبقے کے پاس وسائل نہیں۔ یو اے ای میں 70 ہزار پاکستانی موجود ہیں۔ وطن واپس آنیوالے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔ ٹیسٹ نتائج کے بعد مسافر کو گھر جانیکی اجازت دی جاتی ہے۔ اکثر بااثر مسافر بغیر ٹیسٹ کے فوری طور پر گھر جانا چاپتے ہیں جو ممکن نہیں۔ ویزہ مدت ختم ہونے والوں کو واپس لانا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کوواپسی کیلئے پروٹو کول پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ بہت سے ممالک ایسے ہیں جہاں پی آئی اے کو رسائی نہیں۔ امریکا کیلئے جلد پاکستانی خصوصی پرواز شروع ہو جائے گی۔آج سے 10 مئی کے درمیان ہم 30 مزید پروازیں شروع کر رہے ہیں۔

معید یوسف

مزید :

صفحہ اول -