رمضان میں حقداروں کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے،وقار میاں

رمضان میں حقداروں کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے،وقار میاں

  

لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین خدمت میں عظمت میں ٹرسٹ وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا مہینہ ہے۔ہمیں اس مہینے حق داروں کے دروازے پر ان کا حق پہنچانے کے لئے پوری سعی کرنی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ صدقہ و خیرات وہ مال ہے جو اللہ کی رضا کے لئے غریب و مسکین لوگوں کو دیا جاتا ہے۔

  زکو اۃ و عشر اور صدقہ فطر تینوں واجب ہیں۔ جو ان تینوں میں سے کسی ایک کو ادا نہ کرے گا، سخت گنہگار ہوگا۔ ان کے علاوہ بھی راہِ خدا میں صدقہ و خیرات کرنے کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے اور دنیا و آخرت میں اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -