عوام نے نازک موقع پر اپوزیشن کی سیاست مسترد کر دی،سعدیہ سہیل

عوام نے نازک موقع پر اپوزیشن کی سیاست مسترد کر دی،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اس نازک موقع پر بھی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کررہے ہیں، شہباز شریف خود کو احتساب سے بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

شہبازشریف اور آصف زرداری جتنی چاہے کوشش کرلیں وہ احتساب سے نہیں بچ سکتے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی معیشت کو مالی خسارے، بیرونی شعبے اور حقیقی معاشی سرگرمیوں جن میں زراعت،صنعت اور خدمات کے شعبوں سمیت کئی محاذوں پر گوناگوں مسائل اور چیلنجز درپیش تھے۔ معیشت کے بڑے شعبوں میں عدم توازن کو طویل عرصے سے ٹھیک نہ کرنے کی روش اور ایک عرصے سے لٹکی ہوئی سٹرکچرل اصلاحات جیسے مسائل پر قابو پانے کے لیے حکومت کو فوری پالیسی ایکشن لینا پڑا اور حکومت نے جامع معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کا اجراء کیا جن کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -