سیاسی و سماجی رہنما الیاس قادری کے والد کیلئے قرآن خوانی

سیاسی و سماجی رہنما الیاس قادری کے والد کیلئے قرآن خوانی

  

لاہور (سٹی رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما محمد الیاس قادری کے والدمحمود احمد قادری کے ایصال ثواب کے لیے مسجد شہدا مال روڈ پر قومی امن برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق پاکستان کی جانب سے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر ملک کی سلامتی بالخصوص کورونا کے خاتمے کے لئے بھی دعائیں مانگی گئیں، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام پروفیسر سید محمود غزنوی،علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مفتی عاشق حسین، علامہ عاصم مخدوم، مولانا قاسم علی قاسمی،چوہدری صغیر ورک، سید محمود غزنوی، ڈاکٹر طارق شریف، پروفیسر محمد ذیشان، علامہ مفتی اشرف ربانی، مولانا شاہد جانباز، رانا منان اور شہباز جٹ نے شرکت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -