شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ3ہفتے بعد منظر عام پر آگئے

شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ3ہفتے بعد منظر عام پر آگئے

  

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریائی کے لیڈرکم جونگ تین ہفتے بعد منظر عام پر آگئے۔ 11 اپریل سے غائب ہونے والے کم جونگ کے سامنے آنے کے بعد ان کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ میں پھیلانے والی افواہیں دم توڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی سنٹرل نیوز ایجنسی نے کم جونگ کی تصاویر کے ساتھ خبر جاری کی جس میں وہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے میں کھاد بنانے والی فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت ہیں۔ شرکاء نے انہیں دیکھ کر تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔کِم 3 ہفتے قبل ورکرز پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت کے بعد عوامی سطح پر سامنے نہیں آئے جس کے بعد نہ صرف ان کی ممکنہ صحت کی خرابی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں بلکہ ان کے ممکنہ جانشینوں کے بارے میں بھی باتیں شروع ہوگئی تھیں۔

کم جونگ

مزید :

صفحہ اول -