قادیانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا آئین کے منافی ہے،شاہد حسین

قادیانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا آئین کے منافی ہے،شاہد حسین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) قادیانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،،قادیانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا آئین کے منافی،اسلام اور پاکستان سے غداری ہوگی، حکمران مت سمجھیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران قوم کی ایمانی غیرت بھی لاک ڈاؤن میں ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدرپنجاب حافظ محمد شاہد حسین نے حکومت کی جانب سے قادیانیوں کو قومی کمیشن برائے اقلیت میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کے خلاف اپنے رد عمل میں کیا۔

صوبائی،ڈویڑنل اورضلعی ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ موجودہ نازک اورعوامی کسمپرسی کے حالات میں اس ایشوکو زیرِ بحث لاکر حکومت کاملک کو افراتفری وانتشارکی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے، عوام بھوک وافلاس برداشت کرسکتے ہیں مگر قومی و ایمانی غرت پرحملہ کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -