بھارتی بربریت پر عالمی خاموشی افسوسناک ہے،غلام محی الدین دیوان

بھارتی بربریت پر عالمی خاموشی افسوسناک ہے،غلام محی الدین دیوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر و ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 272 واں روز ہے جبکہ ابھی تک اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیا ر کررکھی ہے جو کہ انتہائی افسوناک ہے،بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

 اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے، قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارت کی قابض فوج کی طرف سے کشمیریوں کی بہیمانہ قتل و غارت گری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل270ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں،وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، وادی میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت برقرار ہے،سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔