تھرپارکر کاہندو نوجوان پاک فضائیہ کا پائلٹ منتخب،ہوم منسٹری کی مبارکباد

تھرپارکر کاہندو نوجوان پاک فضائیہ کا پائلٹ منتخب،ہوم منسٹری کی مبارکباد

  

تھرپارکر(آن لائن)تھرپارکر کا ہندو نوجوان پاکستان ایئر فورس کا پائلٹ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے راہول دیو پاکستان ایئر فورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب ہو گئے ہیں۔وزارت داخلہ کے پرنسپل اسٹاف آفیسر رفیق احمد کھوکھر نے اپنی ایک ٹویٹ میں راہول دیو کو مبارکبادی اور لکھا کہ ہماری نیک خواہشات اور دعائیں ہمیشہ راہول دیو کے ساتھ ہیں۔ٹوئٹر صارفین نے بھی نو منتخب پائلٹ کومبارکباد دی ہے۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں یہ ایک اچھی خبر ہے، تھرپارکر نے ایک بار پھر بازی مارلی۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ اول -