احساس پروگرام کا تیسر امرحلہ آئندہ ہفتے شروع ہوگا،ثانیہ نشتر

  احساس پروگرام کا تیسر امرحلہ آئندہ ہفتے شروع ہوگا،ثانیہ نشتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت کٹیگری تھری کا آغاز آئندہ ہفتے کے آخر سے شروع ہو گا،کٹیگری ون اور ٹو کے تحت 1 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کی جاری تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ کیٹیگری ٹو میں 23 لاکھ صارفین کو رقم کی ترسیل کی جا چکی ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام غیر سیاسی بنیاد پر چلا رہے ہیں۔احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 144 ارب روپے کا ہے جس کے تحت فی خاندان 12000 روپے کی رقم دی جائے گی۔
ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ اول -