بھارت خطے میں جنگ بھڑکانے کی حماقت سے باز آجائے،شہباز شریف

بھارت خطے میں جنگ بھڑکانے کی حماقت سے باز آجائے،شہباز شریف

  

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں جنگ بھڑکانے کی حماقت سے باز آئے،بھارتی انتہا پسند حکمرانوں کے سر پر جنگ کا بھوت سوار ہے۔انہوں نے حاجی پیر اور سنکھ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی خاتون شہری سے اظہار ہمدردی کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت 27 فروری 2019 کو دئیے جانے والے پاکستانی جواب کو یاد کرے،دنیا کورونا وباء سے نمٹنے میں مصروف ہے لیکن بھارت انسان دشمنی کے رویہ پر کاربند ہے،بھارتی حکمران انسانوں کی مدد کے مرحلے پر بھی تعصب کی آگ میں جل رہے ہیں جس پر افسوس ہے۔ قائد حزب اختلاف نے ایل او سی پر رہنے والی عام آبادی کے جذبے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زخمی خاتون کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -