طبیعت اب کافی بہتر ہے، خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے، اسد قیصر

طبیعت اب کافی بہتر ہے، خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے، اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ قوم کو کورونا وباء، مشکل و مصیبت سے نجات دلائے۔اپنے ویڈیو پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دعاؤں سے روبصحت ہورہا ہوں، یہ ایک امتحان ہے اور اللہ امتحان لے رہا ہے۔ وباء کا مقابلہ صبر، استقامت اور حوصلے سے کریں گے۔ اللہ وباء کو ہمارے ملک کے لیے نیک فعال بنائے۔ موجودہ وقت میں ایک نفسیاتی جنگ بن گئی ہے۔ قوم سے اپیل ہے کہ سب اللہ کے سامنے سربسجود ہوں۔ میڈیا آگاہی پھیلائے اور قوم کو امید دلائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصرنے کہا کہ مجھے دو، تین دن سے بخار کی علامات تھیں، طبعیت اب کافی بہتر ہے۔ آج پھرکورونا ٹیسٹ کرایا مثبت آیا، لوگوں سے کہوں گا احتیاط کریں۔ خوفزدہ نہیں ہونا، میں نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے، بیٹے اوربیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، احتیاطی تدابیرپرعمل کریں گے، میرے ساتھ ہی بیٹا،بیٹی قرنطینہ میں ہیں۔
اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -