سیاسی جماعتیں وقت ضائع نہ کریں ورچوئل پارلیمانی سیشن ضروری،فواد

سیاسی جماعتیں وقت ضائع نہ کریں ورچوئل پارلیمانی سیشن ضروری،فواد

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کرکے اپنا اور عوام کا نقصان کررہی ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کرکے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں، پارلیمان کا ورچول سیشن وقت کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی کے عمل میں لازماً شریک ہونا چاہئے، حالات نارمل ہونے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہوسکتاہے۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -