ملکی برآمدات کا 25ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا‘عبدالرزاق داؤد

  ملکی برآمدات کا 25ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا‘عبدالرزاق داؤد

  

لاہور(این این آئی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی جاری صورتحال کے باعث ملکی برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکتا۔وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں عبدالرزاق داؤدنے کہا کہ اس سال برآمدات کا ہدف 22 ارب ڈالر تک کم ہوسکتا ہے۔ گزشتہ ماہ برآمدات میں 50فیصد تک کمی آئی جبکہ جاری صورتحال کے باعث ترسیلات زر بھی کم ہوئیں۔ عبدالرزاق داؤد نے آئندہ مہینوں میں صنعتی شعبہ کھولنے کا عزم بھی ظاہر کیا تاکہ مقامی برآمدکنندگان جاری صورتحال اور عالمی تجارتی منڈی میں اہم تبدیلی سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ اول -