زکوٰۃ اور بیت المال میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

زکوٰۃ اور بیت المال میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف،رپورٹ سپریم کورٹ میں ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں وزارت صحت،محکمہ زکوٰۃ اور بیت المال کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔آڈیٹرجنرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں زکوٰۃ اور بیت المال بجٹ کی رپورٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 20-2019 میں محکمہ زکوٰۃ کا بجٹ 7 ارب 38 کروڑ روپے تھا، اور بجٹ کی رقم کا 13 فیصد آڈٹ ہوا جو 96 کروڑ 10 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ 96 کروڑ 10لاکھ روپے میں سے 57 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اور آڈیٹر جنرل کے آڈٹ میں کل رقم کے 60 فیصد میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پورٹ کے مطابق بیت المال کا بجٹ 5 ارب روپے ہے، اور اس میں سے 3.1 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔اس کے علاوہ وزارت صحت نے بھی کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں 1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے نیا آئسولیشن ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے، اس کی تعمیر کا آغاز 26 مارچ سے ہوا ہے اور تکمیل 5 مئی تک متوقع ہے۔آئسولیشن ہسپتال میں مشتبہ مریضوں کے لیے تمام سہولیات موجود ہوں گی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے خصوصی مالی پیکج کی منظوری دی ہے۔

بے ضابطگیاں

مزید :

صفحہ آخر -