صحت، تعلیم اور عوامی بہتری کیلئے حکومت کا ساتھ دیں گے، شجاعت حسین

  صحت، تعلیم اور عوامی بہتری کیلئے حکومت کا ساتھ دیں گے، شجاعت حسین

  

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے افطار کے موقع پر خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کے ہر اس اچھے اقدام کو سراہتے ہیں جو ملک و قوم کی بہتری کیلئے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبے جن سے عوام کی فلاح و بہبود میں بہتری آئے اس میں حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ چودھری سلیم بریار نے کہا کہ ملک کو سیاسی و معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے سب کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔

شجاعت حسین

مزید :

صفحہ آخر -